امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھوں پر پُراسرار گہرے زخموں اور انہیں چھپانے کے لیے استعمال کیے گئے میک اپ کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ایک بار پھر ان کی صحت کے حوالے سے شدید بحث اور مختلف تجزیوں کو جنم دے دیا ہے۔
مزید پڑھیں
حالیہ تصاویر میں صدر ٹرمپ کے ہاتھوں پر واضح نشانات دیکھے جا سکتے ہیں، جنہیں کہیں میک اپ کی موٹی تہہ اور کہیں پٹیوں سے ڈھانپنے کی کوشش کی گئی ہے، جبکہ ان کے ٹخنوں پر بھی غیر معمولی اور نمایاں سوجن نظر آئی ہے۔
واضح رہے کہ صدر کی صحت پر سوالات کئی ماہ سے اٹھ رہے ہیں، جب کیمروں نے پہلی بار ان کے ہاتھوں پر نشانات دیکھے تھے۔
لیکن اُس وقت وائٹ ہاؤس نے اسے کثرت سے ہاتھ ملانے کی وجہ سے انسانی ٹشوز میں ہونے والی سوزش قرار دے کر مسترد کر دیا تھا۔
Yikes! Both of Trump's hands are discolored today and one of them appears bruised as well
— Aaron Rupar (@atrupar) May 6, 2026
(Anna Moneymaker/Getty) pic.twitter.com/IZEw3j1JzD
خود ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سابقہ انٹرویو میں ان نشانات کی وضاحت کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ وہ خون پتلا کرنے کے لیے روزانہ اسپرین کا استعمال کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں ان کے ہاتھوں کی جلد پر اکثر ایسے نشانات بن جاتے ہیں۔
حال ہی میں سامنے آنے والی ان کی تصاویر نے چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں ویوز حاصل کر لیے ہیں۔
— Governor Newsom Press Office (@GovPressOffice) May 7, 2026
عوام اور تجزیہ کاروں کی جانب سے اب صدر ٹرمپ کی طبی حالت کے بارے میں مزید حقائق اور تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
صحافی آرون روپار نے گزشتہ دنوں وائٹ ہاؤس میں فوجی ماؤں کے لیے منعقدہ تقریب کے دوران ٹرمپ کے ہاتھوں کی تصویر شیئر کی۔
انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ صدر کے ہاتھ بدلے ہوئے ہیں اور ان پر گہرے زخم کے نشانات ہیں۔
Why are both of Trump's hands covered in makeup?
— The Bulwark (@BulwarkOnline) May 6, 2026
This new bruising comes as Trump made an unscheduled visit to the "dentist" last weekend, which fueled even more speculation and questions surrounding his health.@SarahAMatthews1 reacts. pic.twitter.com/BDjJBSoMQX
ریاست کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم کے پریس آفس نے بھی ان تصاویر پر ردعمل دیا اور انہوں نے آنکھوں والے ایموجی کے ساتھ ’اسے دیکھیں‘ لکھ کر صدر کی جسمانی حالت کی جانب عالمی میڈیا اور عوام کی توجہ مبذول کروانے کی کوشش کی ہے۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹ ‘دی بلورک‘ نے سوال اٹھایا کہ ٹرمپ کے ہاتھوں پر میک اپ کیوں ہے؟
انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ نشانات گزشتہ ہفتے کے آخر میں دانتوں کے ڈاکٹر کے غیر شیڈول دورے کے بعد سامنے آئے ہیں جس سے شکوک بڑھے ہیں۔
Every journalist should be asking what the hell is going on with this guy's health that they aren't telling us. https://t.co/gl9ohBJzx9
— The Lincoln Project (@ProjectLincoln) May 6, 2026
28 لاکھ فالوورز رکھنے والے ’لنکن پروجیکٹ‘ نے صحافیوں پر زور دیا کہ وہ صدر کی صحت کے بارے میں چھپائی جانے والی معلومات پر سوال اٹھائیں۔ انہوں نے پوچھا کہ آخر اصل حقائق اور طبی رپورٹس عوام سے کیوں اوجھل رکھی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں صدر ٹرمپ کے عوام کے سامنے آنے کے دوران ان کی تھکن اور جسمانی تبدیلیوں کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی ہیں۔
میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین ٹرمپ کی صحت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، تاکہ اصل صورتحال سامنے آ سکے۔