ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ طے پانا ممکن ہے اور یہ ان کے آئندہ ہفتے چین کے متوقع دورے سے پہلے بھی ہو سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپنے ایلچی وٹکوف اور کوشنر کو تہران کے ساتھ مذاکرات کے لئے بھیجنے کا امکان کم ہے۔
ان کے بقول ’میرا خیال ہے کہ ہم یہ معاملہ یہاں ہی طے کر سکتے ہیں اور شاید آخری ملاقات کسی مقام پر دستخطی تقریب کے لیے مختص کی جائے گی۔
ٹرمپ نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس معاملے کے ختم ہونے کا بہت اچھا امکان موجود ہے تاہم انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ ختم نہ ہوا تو ہمیں دوبارہ ان پر انتہائی شدید بمباری کرنا پڑے گی۔
ٹرمپ: ایران کا افزودہ یورینیم ہماری تحویل میں ہوگا
Overseas Post