اسی دوران سعودی، ترک رابطہ کونسل کا تیسرا اجلاس بھی انقرہ میں منعقد ہوا، جس کی مشترکہ صدارت سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کی۔ اجلاس میں دونوں ممالک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ موجودہ اور مستقبل کے تعاون کو ادارہ جاتی فریم ورک کے تحت مزید منظم اور مؤثر بنایا جائے گا تاکہ پائیدار ترقی، اقتصادی خوشحالی اور مشترکہ مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
دونوں فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب اور ترکیہ اپنی مشترکہ صلاحیتوں، وسائل اور اقتصادی مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون کو نئی سطح تک لے جا سکتے ہیں۔
سعودی عرب اور ترکیہ میں اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط
Overseas Post