وزارتِ بلدیات و رہائش نے 2025 کے دوران شہری منظرنامے اور عوامی مقامات کی بہتری کے لیے 294 نئے پارک تعمیر کئے ہیں۔
مختلف شہروں میں 252 شہری اصلاحی منصوبے نافذ کیے گئے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق یہ اقدامات معیاری زندگی بہتر بنانے، شہروں میں انسانی پہلو کو فروغ دینے اور شہری پائیداری حاصل کرنے کے لیے کئے گئے جو سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہیں۔
مزید پڑھیں
وزارت نے بتایا ہے کہ ان اقدامات میں 132 موجودہ پارکوں کی بحالی بھی شامل ہے جس سے شہری ماحول بہتر ہوا، فی کس سبزہ دار رقبہ بڑھا، عوامی سہولیات کی کارکردگی میں اضافہ ہوا اور شہروں کی کشش میں اضافہ ہوا ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ شہری منصوبہ بندی کے سلسلے میں 3 مقامی منصوبے اور ایک علاقائی منصوبہ بھی منظور کیا گیا ہے تاکہ
شہری ترقی کی رہنمائی واضح اصولوں کے مطابق ہو، زمین کے استعمال کو بہتر بنایا جائے اور طویل مدتی شہری منصوبہ بندی کی کارکردگی کو بڑھایا جا سکے۔