اہم خبریں
20 March, 2026
--:--:--

ریاض میں تعمیراتی کھدائی کے دوران پانی کی مرکزی لائن ٹوٹ گئی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
مرمت کا عمل تیزی سے جاری ہے، پانی کی سپلائی جلد بحال ہوگی (فوٹو: سبق)

شمالی ریاض میں تعمیراتی منصوبے کے دوران کھدائی کے کام کے باعث مٹی کا جزوی انہدام ہوا ہے جس کے نتیجے میں واٹر کمپنی کی مرکزی لائن ٹوٹ گئی۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق منصوبہ جاتِ بنیادی ڈھانچہ مرکز نے بتایا ہے کہ واقعہزیرِ تعمیر عمارت کے مقام پر کھدائی کے دوران پیش آیا ہے۔

مزید پڑھیں

فوری اقدامات کے تحت متاثرہ مقام کو محفوظ بنایا گیا، خراب شدہ اثاثوں کو الگ کیا گیا اور ہنگامی منصوبے فعال کر دیے گئے جس کے باعث صارفین کو فراہم کی جانے والی خدمات مجموعی طور پر مستحکم رہیں اور کسی بڑے تعطل کی اطلاع نہیں ملی۔
دوسری طرف سعودی واٹر اتھارٹی نے واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے واضح کیا کہ پانی کی لائن کو نقصان ایک نجی ٹھیکیدار کی جانب

 سے کھدائی کے باعث پہنچا ہے۔

اتھارٹی نے نیشنل واٹر کمپنی اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر مرمتی اور بحالی کے کام تیز کرنے، ہنگامی منصوبوں کے مکمل نفاذ اور متاثرہ محلوں کے لیے متبادل پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔