اہم خبریں
7 May, 2026
--:--:--

مصر: ساحل پر پُراسرار شے کی آمد سے خوف و ہراس، علاقہ سیل

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
مصر میں پراسرار شے کی آمد اور مرسیٰ مطروح ساحل پر سیکیورٹی فورسز کا گھیرا
اس اچانک واقعے نے وہاں موجود سیاحوں اور مقامی شہریوں میں شدید تشویش پیدا کر دی (فوٹو: اسکرین گریب)

مصر کے ساحلی شہر مرسیٰ مطروح میں منگل کے روز اس وقت شدید خوف و ہراس پھیل گیا جب سمندری لہریں ایک پراسرار اور مشکوک شے بہا کر ساحل پر لے آئیں۔

مزید پڑھیں

العربیہ کے مطابق اس اچانک واقعے نے وہاں موجود سیاحوں اور مقامی شہریوں میں شدید تشویش پیدا کر دی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مصری حکام نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر سخت حفاظتی اقدامات کیے۔ 

فورسز نے متاثرہ مقام کے گرد حفاظتی گھیرا ڈال کر عام شہریوں کی آمد و رفت اور وہاں قریب جانے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

باخبر ذرائع کے مطابق متعلقہ اداروں کے ماہرین اور فنی ٹیموں نے نامعلوم شے کا باریک بینی سے معائنہ شروع کر دیا ہے۔ اس تحقیقات کا بنیادی مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ آیا یہ کوئی دھماکہ خیز مواد، کیمیائی مادہ ہے یا محض سمندری ملبہ ہے۔

حکام اس وقت مختلف متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطہ کاری کر رہے ہیں تاکہ اس مشکوک شے کو بحفاظت وہاں سے منتقل کیا جا سکے۔

شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے فنی ٹیموں کو کام کرنے کے لیے مکمل سہولت فراہم کی گئی ہے۔

اس پراسرار شے کو جلد ہی ایک محفوظ مقام پر منتقل کر دیا جائے گا جہاں اس کی مزید لیبارٹری جانچ مکمل کی جائے گی۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ مکمل تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے تک عوام کو اس مخصوص جگہ سے دور رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔