اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

ریاض ایئرپورٹ میں انٹرنیشنل ٹرمینل 2 کا افتتاح

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ٹرمینلز 1 اور 2 کے ترقیاتی منصوبے کی تکمیل ہوگئی (فوٹو: واس)

گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز نے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں انٹرنیشنل ٹرمینل 2 کے افتتاح اور ٹرمینلز 1 اور 2 کے ترقیاتی منصوبے کی تکمیل کے اعلان کی تقریب کی سرپرستی کی ہے۔
تقریب میں وزیرِ ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز اور جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے چیئرمین انجینئر صالح بن ناصر الجاسر، سربراہ جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن عبدالعزیز بن عبداللہ الدعیلیج اور ہوا بازی کے شعبے کے متعدد اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں

ٹرمینلز 1 اور 2 کے ترقیاتی منصوبے کی نمایاں خصوصیت بین الاقوامی پروازوں کے لیے اعلیٰ سطح کی آپریشنل تیاری ہے۔ 

انٹرنیشنل ٹرمینل 1 کو فلائی ادیل اور فلائی ناس کی بین الاقوامی پروازوں کے لیے مخصوص کیا گیا ہے، جبکہ ٹرمینل 2 کو سعودی ایئرلائنز اور ریاض ایئر کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

دونوں ٹرمینلز کے روانگی کے حصے میں مسافروں کے اندراج کے

 لیے 114 کاؤنٹرز اور 20 الیکٹرانک گیٹس پاسپورٹ کے لیے فراہم کیے گئے ہیں، جس سے سفری کارروائیوں میں تیزی اور مسافروں کے روانی میں بہتری آئے گی جبکہ آمد کے حصے میں 75 کاؤنٹرز، 22 الیکٹرانک پاسپورٹ گیٹس اور 8 کسٹمز اسکیننگ مشینیں شامل ہیں جو بین الاقوامی سفر کی مؤثر اور باکفایت ہینڈلنگ کے لیے اعلیٰ سطح کی تیاری کو ظاہر کرتی ہیں۔

789451
ٹرمینل 2 کو سعودی ایئرلائنز اور ریاض ایئر کے لیے مختص کیا گیا ہے (فوٹو: واس)

دونوں ٹرمینلز کے روانگی کے حصے میں مسافروں کے اندراج کے لیے 114 کاؤنٹرز، 43 کاؤنٹرز اور 20 الیکٹرانک گیٹس پاسپورٹ کے لیے فراہم کیے گئے ہیں، جس سے سفری کارروائیوں میں تیزی اور مسافروں کے بہاؤ میں بہتری آئے گی۔

آمد کے حصے میں 75 کاؤنٹرز، 22 الیکٹرانک پاسپورٹ گیٹس اور 8 کسٹمز اسکیننگ مشینیں شامل ہیں، جو بین الاقوامی سفر کی مؤثر اور باکفایت ہینڈلنگ کے لیے اعلیٰ سطح کی تیاری کو ظاہر کرتی ہیں۔