اہم خبریں
5 May, 2026
--:--:--

ہانٹا وائرس کا حملہ: کروز شپ میں مسافر محصور، 3 ہلاکتیں

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ہانٹا وائرس کروز شپ
مسافروں کو جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں ملی (فوٹو: انٹرنیٹ)

بحرِ اوقیانوس میں سفر کرنے والی ایک کروز شپ پر ’ہانٹا وائرس‘ کے پھیلاؤ نے شدید تشویش پیدا کر دی ہے، جہاں مسافر تاحال جہاز پر محصور ہیں اور مقامی حکام نے انہیں اترنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق وائرس کے باعث اب تک 3 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ ایک برطانوی شہری انتہائی تشویشناک حالت میں جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں زیرِ علاج ہے۔

ChatGPT Image 4 مايو 2026، 11 41 07 ص

میڈیا رپورٹس کے مطابق، مسافروں کو جہاز پر ہی رہنے کی ہدایت دی گئی ہے جب تک کہ کیپ وردے کی حکومت (کیپ وردے مغربی افریقہ کے ساحل کے قریب بحرِ اوقیانوس میں واقع جزائر پر مشتمل ایک ملک ہے) اترنے کی اجازت نہ دے۔ 

ایک ترک مسافر نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ صورتحال نہایت پیچیدہ ہو چکی ہے اور مسافر شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔

Untitled 5
عالمی ادارہ صحت نے 6 مشتبہ کیسز کی تصدیق کی (فوٹو: انٹرنیٹ)

شپنگ کمپنی اوشن وائیڈ ایکسپیڈیشنز نے مسافروں کو جاری پیغام میں کہا کہ وہ حکام کی منظوری کے منتظر ہیں اور فوری طبی امداد کے محتاج افراد کو ترجیح دی جائے گی۔ 

کمپنی نے مزید بتایا کہ ایک مسافر گزشتہ رات شدید علامات کے باعث انتقال کر گیا۔

جہاز ’ایم وی ہونڈیوس‘ پر اب تک 6 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے ایک کی لیبارٹری تصدیق ہو چکی ہے۔ 

جہاز پر 170 مسافر
اور 70 عملہ موجود

یہ جہاز ارجنٹینا کے شہر اوشوایا سے روانہ ہو کر کیپ وردے جا رہا تھا اور اس وقت دار الحکومت پرایا کے قریب لنگر انداز ہے۔
حکام نے مسافروں کو ماسک پہننے، سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور ایک دوسرے سے کم سے کم رابطہ رکھنے کی ہدایت دی ہے جبکہ کمپنی سفارتی سطح پر بھی کوششیں کر رہی ہے تاکہ مسافروں کو فوری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔برطانوی وزارت خارجہ نے بھی صورتحال پر نظر رکھنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کی مدد کے لیے مقامی حکام اور کمپنی کے ساتھ رابطے میں ہے۔