اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

پاکستان انٹرنیشنل اسکول ریاض میں اسپورٹس گالا

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

وقاص حیدر

نمائندہ اوورسیز پوسٹ۔ ریاض

سعودی دار الحکومت ریاض میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول انگلش سیکشن میں سالانہ اسپورٹس گالا انتہائی جوش و خروش اور شاندار انداز میں منعقد ہوا ہے۔
طلبہ و طالبات نے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر کرکٹ، فٹ بال، بیڈمنٹن، کراٹے، تائیکوانڈو سمیت دیگر کھیلوں کے دلچسپ مقابلے منعقد کئے گئے جہاں طلبہ نے اپنی صلاحیتوں، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا شاندار مظاہرہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں

اسپورٹس گالا میں چیئرمین اسکول مینجمنٹ کونسل انجینئر سعود سرور، وائس چیئرمین ڈاکٹر یاسر جاوید، کمیونٹی ویلفیئر اتاشی صاعد عزیز، نجم الثاقب اور ڈاکٹر شہزاد احمد سمیت طلبہ کے والدین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

سپورٹس گالا انتظامات پرنسپل محمد تنویر، محمد ساجد اور ندیم اقبال اعوان سمیت سٹاف نے کئے جنہوں نے طلبہ کی بھرپور

 حوصلہ افزائی کی۔ 

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسپورٹس گالا طلبہ کی جسمانی صحت، ذہنی تندرستی اور اسپورٹس مین اسپرٹ کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

مہمانانِ خصوصی نے اسپورٹس گالا کے کامیاب انعقاد پر اسکول انتظامیہ اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی مثبت سرگرمیاں طلبہ کی ہمہ جہت نشوونما کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ 

تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔