اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

عبد اللطیف عباسی اور انجینئر اعظم کی وفات پر تعزیت

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
Picture of خالد نواز چیمہ

خالد نواز چیمہ

جدہ

جدہ کی  دو معروف کشمیری شخصیات کشمیری اور پاکستان کمیونٹی کو سوگوار چھوڑ گئے۔ 
سردار عبد اللطیف عباسی اور انجینئر سردار اعظم نے اپنی تمام تر زندگی کو کشمیر  اور فلاحی کاموں کیلئے وقف کر رکھا تھا
۔
انکے انتقال پر جدہ میں پاکستان اور کشمیر کمیونٹی نے تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا جس میں تمام مکاتب فکر کے نمائندہ افراد نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمیونٹی رہنماؤں نے کہا کہ متوفی شخصیات نیک سیرت، با اخلاق اور دردِ دل رکھنے والے انسان تھے۔
ان کی زندگی خدمتِ خلق، اخلاص اور دیانت داری کی عملی تصویر تھی۔ 

وہ ہمیشہ ذاتی مفاد پر اجتماعی بھلائی کو ترجیح دیتے اور ہر فورم پر حق کے ساتھ کھڑے رہتے۔

مسئلہ کشمیر کو  دیار غیر میں متعارف کرانے والے اور سعودی عرب اور پاکستان میں بے شمار فلاحی اداروں کے روح روان جمو نے کہا کہ مرحومین کشمیر کاز کو محض نعرہ نہیں بلکہ اجتماعی ذمہ داری بنایا۔
سردار عبد اللطیف  مجاہد اؤل سردار عبد القیوم خان اور سردار عتیق احمد خان کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے۔ 

تعزیتی اجلاس میں سردار اشفاق نے کہا کہ انجنیئر سردار اعظم خان نے دیارِ غیر میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے اور پاکستان انٹرنیشنل اسکول جدہ العزیزیہ کیلئے بڑی خدمات انجام دیں۔
 انہوں نے جدہ کے میئر سے اسکول کی زمین اور تعمیر کی منظوری لی۔

انجنیئر اعظم نے سعودی عرب میں چار ہزار سے زائد عمارات ڈیزائن کیں اور تعمیرات کی منظوری دی۔   
تعزیتی تقریب میں مسلم لیگ جدہ کے مرحوم انجینئر شہباز چوہدری کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تمام متوفین کے لئے اجتماعی دعا کی گئی
۔

 تعزیتی تقریب سے مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد اکرم، یاران جدہ کے چوہدری اظہر وڑائچ، پاکستان قومی یکجہتی کے سربراہ سردار وقاص، پاکستان جرنلسٹس فورم کے صدر چوہدری معروف حسین، خورشید متیار، عوامی رابطہ کمیٹی کے راجہ ریاض، اوورسیز کشمیر کمیٹی کے سربراہ انجیئر عارف مغل، عبدالقادر، تصور چوہدری، سماجی رابطہ کمیٹی کے صدر راجہ ریاض، کشمیر کمیٹی کے صدر مسعود احمد پوری اور اے این پی کے نمائندوں نے خطاب کیا۔