اہم خبریں
5 May, 2026
--:--:--

گورنر الباحہ سے سید مصطفی ربانی کی ملاقات

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
Picture of خالد نواز چیمہ

خالد نواز چیمہ

جدہ

پاکستان کے قونصل جنرل جدہ سید مصطفی ربانی نے گورنر الباحہ شہزادہ حسام بن سعود بن عبد العزیز آل سعود سے اہم ملاقات کی ہے۔

ملاقات کےدوران باہمی تعلقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر الباحہ نے قونصل جنرل کا اپنے دفتر میں نہایت پرتپاک استقبال کیا اور دونوں جانب سے دوستانہ ماحول میں گفتگو ہوئی۔ 

ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اس نوعیت کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

اس موقع پر گورنر الباحہ نے سعودی عرب، بالخصوص الباحہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سعودی قیادت کے لیے محبت اور مثبت کردار کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

قونصل جنرل سید مصطفی ربانی کے ہمراہ قونصلیٹ کی قونصل ویلفیئر بھی موجود تھیں، جنہوں نے کمیونٹی سے متعلق امور پر گفتگو میں حصہ لیا۔