محکمہ موسمیات نے آج اتوار کو جدہ سب سے زیادہ گرم شہر رہے گا جبکہ عرعر سب سے سرد شہر قرار پایا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے جدہ میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا ہے۔
دوسرے نمبر گرم شہروں میں مکہ مکرمہ اور جازان میں بالترتیب 30، 30 ڈگری سینٹی گریڈ درج ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
جبکہ نجران میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
دوسری جانب عرعر میں کم سے کم درجۂ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جو ملک کا سرد ترین شہر ہے۔
اس کے بعد سکاکا اور حائل میں 5، 5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ تبوک میں کم سے کم درجۂ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ دار الحکومت ریاض میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 20 اور کم سے کم 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ الدمام میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
اسی طرح مدینہ منورہ میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 25 اور کم سے کم 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔