ڈاکٹر بدور بنت شباب نوار المطیری نے عالمی سطح پر سعودی خواتین کی مؤثر موجودگی کو مزید مستحکم کیا ہے۔
انہیں برطانیہ کی رائل کالج آف فزیشنز کی جانب سے صحت کے شعبے میں 2024ء کی عالمی خواتین کی فہرست میں شامل کیا گیا۔
وہ اس اعزاز کی حامل پہلی سعودی اور عرب خاتون بن گئی ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ انہیں EMMS Global Women in Healthcare Awards بھی عطا کیا گیا جو بین الاقوامی سطح پر صحت کے میدان میں ان کی خدمات، حفاظتی پروگراموں کے نفاذ نیز ان کی تحقیقی اور رضاکارانہ کاوشوں کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
یہ عالمی کامیابی اسی وقت حاصل ہوئی جب انہیں اسکاٹ لینڈ کی سطح پر ’مثالی ماں‘ کے اعزاز سے بھی نوازا گیا جہاں وہ یہ اعزاز پانے والی پہلی سعودی اور عرب خاتون قرار پائی ہیں۔
ان کا یہ سفر قصیم کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے شروع ہو کر عالمی اعزازی پلیٹ فارمز تک جا پہنچا جو خادمِ حرمین شریفین اور اُن کے ولی عہد کی قیادت و سرپرستی میں سعودی خواتین کے
مقامی اور عالمی سطح پر بااختیار بننے کی روشن مثال ہے۔
اسکاٹش حکومت نے ڈاکٹر بدور المطیری کو ایک سرکاری تقریب کے دوران ’اسکاٹ لینڈ کی سطح پر مثالی ماں‘ کا ایوارڈ عطا کیا ہے جو والدین کی تربیتی خدمات اور معاشرتی خدمت کے اعتراف کے لیے منعقد کی گئی تھی۔
وہ اس ایوارڈ کے اجرا کے بعد گزشتہ پانچ برسوں میں اسے حاصل کرنے والی پہلی سعودی اور عرب خاتون ہیں۔