اہم خبریں
6 May, 2026
--:--:--

کامیابی کا فارمولا: ذہانت نہیں بلکہ یہ 7 خصوصیات

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
کامیابی کا راز
کامیاب افراد کی 7 عادات جو آپ کو بھی کامیاب بنا سکتی ہیں

بہت سے لوگ کامیابی کی خواہش رکھتے ہیں، مگر ہر کوئی اسے حاصل نہیں کر پاتا۔ 

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق کامیابی محض خوش قسمتی یا اچانک ملنے والا انعام نہیں، بلکہ ایک ایسا عملی نظام ہے جسے ماہرینِ نفسیات دہائیوں سے سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ماہرینِ نفسیات کے مطابق کچھ ایسی خصوصیات ہیں جو کسی فرد کے مستقبل کی پیش گوئی اس کے ذہانت کے درجے IQ سے بھی زیادہ بہتر طریقے سے کر سکتی ہیں۔

یہ 7 صفات اور یا نمایاں خصوصیات ہیں جو درج ذیل ہیں:

مزید پڑھیں

ترقی پسند ذہنیت

محدود ذہنیت رکھنے والے افراد سمجھتے ہیں کہ صلاحیت پیدائشی ہوتی ہے، جبکہ ترقی پسند ذہنیت رکھنے والے افراد کہتے ہیں: ’ابھی نہیں آیا‘۔

جب انسان کسی نئی مہارت میں مشکل محسوس کرتا ہے تو اس کا دماغ نئے اعصابی راستے بناتا ہے، بالکل ایک پٹھے کی طرح جو دباؤ میں آ کر مضبوط ہوتا ہے۔

اس لیے ’میں اس میں کمزور ہوں‘ کہنے کے بجائے یہ سوچنا بہتر ہے کہ ’میں اگلی بار کیا بہتر کر سکتا ہوں؟‘۔

مضبوط عزم

انجیلا ڈک ورتھ کے مطابق عزم یعنی شوق اور مستقل مزاجی کا امتزاج، کامیابی کا سب سے اہم عنصر ہے۔
کامیابی کوئی مختصر دوڑ نہیں بلکہ ایک طویل سفر ہے، جس میں روزمرہ مشکلات کے باوجود ہدف پر قائم رہنا ضروری ہوتا ہے۔

group of businesspeople smiling and clapping after 2026 01 05 00 50 56 utc
ترقی پسند ذہنیت کامیابی کی بنیاد قرار

ارادی مشق

ارادی مشق کا مطلب اپنی کمزوریوں پر خاص توجہ دینا ہے۔
روزانہ کم از کم 90 منٹ بغیر کسی خلل ’جیسے موبائل یا نوٹیفکیشنز‘ کے مکمل توجہ کے ساتھ مشکل مہارت پر کام کرنا اور اس میں اضافہ کرنا۔

مضبوط تعلقات کا نیٹ ورک

ہارورڈ کی 80 سالہ تحقیق، جسے ہارورڈ گرانٹ اسٹڈی کہا جاتا ہے، کے مطابق کامیابی اور اچھی صحت کا سب سے بڑا راز مضبوط تعلقات ہیں۔
یہ ثابت کرتا ہے کہ کامیابی اکیلے نہیں بلکہ ٹیم ورک سے حاصل ہوتی ہے۔

پہلے دینے کا اصول

اس اصول کے مطابق تعلقات صرف ذاتی فائدے کے لیے نہیں بلکہ دوسروں کو فائدہ پہنچانے کے لیے بنائے جاتے ہیں۔
جیسے کسی کو مفید مشورہ دینا، کسی کا تعارف کروانا یا معلومات شیئر کرنا۔

ChatGPT Image 26 أبريل 2026، 11 18 07 ص

معیار مقدار سے اہم ہے

کامیابی کے لیے ہزاروں فالوورز ضروری نہیں۔
صرف چند ایسے مخلص افراد کافی ہوتے ہیں جو مشکل وقت میں آپ کے ساتھ کھڑے ہوں اور نئی مواقع فراہم کریں۔

واضح مقصد اور مضبوط محرک

ماہرِ نفسیات وکٹر فرانکل کے مطابق، اگر کسی انسان کے پاس واضح مقصد اور مضبوط جذبہ ہو تو وہ کسی بھی رکاوٹ کو عبور کر سکتا ہے۔

خلاصہ

کامیابی قسمت نہیں بلکہ سوچ، عادت اور مستقل محنت کا نتیجہ ہے۔ 

جو لوگ ترقی پسند ذہنیت، مضبوط عزم اور واضح مقصد رکھتے ہیں، وہی طویل مدت میں حقیقی کامیابی حاصل کرتے ہیں۔