اہم خبریں
9 May, 2026
--:--:--

ٹرک چلاتی خاتون نے 340000 ڈالر کی لیمبورگنی اسپورٹس کار کو کچل دیا

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
لیمبورگنی حادثہ ٹرک کے نیچے تباہ کار
ٹرک کے پہیے لگژری کار کے اگلے حصے پر چڑھنے سے وہ مکمل طور پر تباہ ہو کر دھاتی ملبے میں تبدیل ہو گئی (فوٹو: ایکس)

امریکی ریاست فلوریڈا کے پارکنگ ایریا میں ایک عجیب و غریب حادثہ پیش آیا ہے جہاں ایک خاتون نے اپنے 3 ٹن وزنی ٹرک کے نیچے لاکھوں ڈالر مالیت کی قیمتی لیمبورگنی کار کو کچل کر رکھ دیا۔

مزید پڑھیں

اس حادثے کا شکار ہونے والی اسپورٹس کار کی مالیت تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار برطانوی پاؤنڈز یعنی 3 لاکھ 40 ہزار امریکی ڈالر بتائی گئی ہے، جو کیوبا سے تعلق رکھنے والے معروف کاروباری شخصیت رامون فیرر کی ملکیت تھی۔

برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب رامون فیرر اپنی نیچی (کم اونچائی والی) اسپورٹس کار پارک کرنے کی 

کوشش کر رہے تھے کہ اچانک ایک خاتون تیز رفتاری سے ٹرک لے کر وہاں پہنچ گئیں۔

دونوں گاڑیوں کی اونچائی میں واضح فرق کی وجہ سے خاتون ڈرائیور کے لیے ایک خطرناک بلائنڈ اسپاٹ پیدا ہو گیا، جس کے باعث وہ سامنے موجود لیمبورگنی کو نہ دیکھ سکیں اور ٹرک کے بڑے پہیے کار پر چڑھ گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرک کے پہیے لگژری کار کے اگلے حصے پر چڑھنے سے وہ مکمل طور پر تباہ ہو کر دھاتی ملبے میں تبدیل ہو گئی، جبکہ حادثے کے بعد خاتون ڈرائیور شدید صدمے کی حالت میں اپنے سر پر ہاتھ رکھے کھڑی رہیں۔

خوش قسمتی سے اس ہولناک حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے، تاہم قیمتی گاڑی کا اگلا حصہ بری طرح کچلا گیا جس سے مالک کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

محفوظ رہنے کے بعد رامون فیرر نے سوشل میڈیا پر حادثے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور لکھا کہ اس خوفناک واقعے کے بعد وہ خود کو ایک بار پھر نئی زندگی ملنے جیسا محسوس کر رہے ہیں۔