غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 15 سال قید اور 10 لاکھ ریال جرمانہ ہوگا
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ گرفتاریاں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہوئی ہیں۔
غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ’کل گرفتار شدگان میں سے 6606 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے‘۔
’3510 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے جبکہ 2076 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے‘۔
’مذکورہ عرصے کے دوران 1454 افراد گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے‘۔
’ان میں سے 32 فیصد یمنی، 67 فیصد ایتھوپی جبکہ ایک فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے‘۔
’اسی طرح سرحد عبور کر کے غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہوئے 50 افراد گرفتار ہوئے ہیں‘۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 22 افراد گرفتار ہوئے ہیں‘۔
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی تارکین کو کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنا سنگین جرم ہے جس پر 15 سال قید اور 10 لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے‘۔