اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

منشیات اسمگل کرنے پر تین شہریوں کو سزائے موت

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

وزارت داخلہ نے آج ہفتے کو مکہ مکرمہ میں تین سعودی شہریوں پر منشیات کی ترسیل اور فروخت کے جرم میں سزائے موت کا فیصلہ نافذ کیا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ سعودی شہری ناصر بن صقیر بن وخیضر السلمی اور حسان بن عابد بن علی السلمی نے نشہ آور گولیاں اسمگل کیں اور جبکہ جمال بن سعد بن فہید العتیبی نے ایمفیٹامین کی گولیاں  فروخت کی ہیں۔

مزید پڑھیں

سیکیورٹی اداروں نے مذکورہ افراد کو گرفتار کیا اور تحقیقات کے بعد انہیں متعلقہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ 

عدالت نے جرم کی تصدیق کے بعد تعزیرًا موت کا حکم سنایا جو اپیل کے بعد اعلیٰ عدالت نے بھی برقرار رکھا اور اس کے نفاذ کے لیے شاہی حکم جاری ہوا ہے۔
ایوان شاہی کی منظوری کے بعد عدالت کا فیصلہ نافذ کردیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے عوام کو یقین دلایا کہ حکومت شہریوں اور مقیم افراد کو منشیات کے نقصانات سے بچانے کے لیے سخت ترین قانونی اقدامات کرتی ہے اور منشیات کے اسمگلرز و فروخت کنندگان کو سخت سزا دی جائے گی۔