اہم خبریں
9 May, 2026
--:--:--

ولی عہد سے یوکرینی صدرکی ملاقات،مشرقِ وسطیٰ سمیت اہم امورپر گفتگو

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
سعودی یوکرین ملاقات محمد بن سلمان زیلنسکی
دونوں رہنماؤں نے اہم علاقائی اور بین الاقوامی واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا (فوٹو: واس)

ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جدہ میں ملاقات کی ہے۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق اس اہم ملاقات میں سعودی عرب اور یوکرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں اور مشترکہ تعاون کے شعبوں کا جائزہ لیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے اہم علاقائی اور بین الاقوامی واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اس بات چیت میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور یوکرین بحران 

کی تازہ ترین پیش رفت کو خصوصی اہمیت دی گئی تاکہ امن کے قیام کے لیے کوششیں تیز کی جا سکیں۔

سعودی یوکرین ملاقات محمد بن سلمان زیلنسکی
ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز (فوٹو: واس)

سعودی عرب کی جانب سے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ملاقات میں شریک تھے۔

اس کے علاوہ قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان بھی اجلاس میں موجود تھے۔

سعودی یوکرین ملاقات محمد بن سلمان زیلنسکی
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی (فوٹو: واس)

یوکرین کے وفد میں قومی سلامتی و دفاعی کونسل کے سیکرٹری رستم عمیروف اور وزیر خارجہ آندرے سیبیہ شامل تھے۔

یوکرینی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل آندرے ہناٹوف بھی مذاکرات کا حصہ تھے۔

سعودی یوکرین ملاقات محمد بن سلمان زیلنسکی
بات چیت میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور یوکرین بحران کی تازہ ترین پیش رفت کو خصوصی اہمیت دی گئی (فوٹو: واس)