امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں میں مصروف بحری بیڑے ’ابراہم لنکن‘ پر خوراک کے استعمال کے حوالے سے حیران کن تفصیلات جاری کی ہیں۔
مزید پڑھیں
العربیہ کے مطابق اس بحری بیڑے پر تعینات اہل کار روزانہ 12 ہزار سے زائد انڈے کھا جاتے ہیں۔
سینٹکام نے سوشل میڈیا پر جہاز کے باورچی خانے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک عام طیارہ بردار بیڑہ روزانہ 4000 انڈے استعمال کرتا ہے اور اس وقت خطے میں 3 امریکی بحری گروپ تعینات ہیں۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان تینوں گروپس میں شامل بحری اہلکار
اور میرینز مجموعی طور پر روزانہ 12 ہزار سے زائد انڈے استعمال کر رہے ہیں۔
اس پوسٹ کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
Sailors aboard aircraft carrier USS Abraham Lincoln (CVN 72) serve meals to crew members. A typical aircraft carrier strike group serves around 4,000 eggs daily.
— U.S. Central Command (@CENTCOM) April 23, 2026
Three aircraft carrier strike groups are currently operating in the Middle East. Combined, the Sailors and Marines… pic.twitter.com/S02RerxDB5
جنوری میں مشرق وسطیٰ پہنچنے والا ’ابراہم لنکن‘ پیچیدہ دفاعی اور جارحانہ مشن کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ بیڑا اکیلا کام نہیں کرتا بلکہ اس کے ساتھ گائیڈڈ میزائلوں سے لیس 3 جنگی جہاز بھی موجود ہیں۔
اس بحری گروپ میں شامل تباہ کن بحری جہاز ’ٹوما ہاک‘ کروز میزائلوں کے ذریعے دشمن پر درست نشانہ لگانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
دفاعی ذرائع کے مطابق یہ جہاز ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
’ابراہم لنکن‘ پر جدید ترین ایف 35 سی اور ایف 18 لڑاکا طیارے بھی موجود ہیں۔ اس کے علاوہ ای اے 18 جی گراؤلر طیارے دشمن کے دفاعی نظام کو جام کرنے اور الیکٹرانک جنگ کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔
دفاعی حکام کے مطابق اس بیڑے کی حفاظت کے لیے امریکی بحریہ کے 3 ڈیسٹرائر بھی ساتھ موجود ہیں۔ یہ پورا عسکری نیٹ ورک خطے میں امریکی مفادات کے تحفظ اور دشمن کی نقل و حرکت پر نظر رکھتا ہے۔