اہم خبریں
20 March, 2026
--:--:--

لبنان میں پناہ گزینوں میں 899 ونٹر کٹ کوپن تقسیم

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے لبنان کے مختلف علاقوں میں 899 خریداری کوپنز تقسیم کئے ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق استفادہ کرنے والے کو منظور شدہ دکانوں سے اپنی مرضی کے مطابق سردیوں کے لباس خریدنے کی سہولت فراہم ہوگی۔

مزید پڑھیں

ان کوپنز سے صیدا، طرابلس، زحلہ اور بیروت کے یتیموں، خصوصی ضروریات رکھنے والے افراد اور محتاج شامی و فلسطینی مہاجرین اور میزبان کمیونٹی کے افراد مستفید ہوئے ہیں۔

یہ اقدام سعودی عرب کی جانب سے انسانی اور امدادی خدمات کے تحت کیا گیا تاکہ لبنان میں شدید سردی کی لہر سے متاثرہ افراد کو فوری مدد فراہم کی جا سکے۔