اہم خبریں
5 May, 2026
--:--:--

کویت: عراق سے ڈاغے گئے دو ڈرون سے مادی نقصان

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
فائبر آپٹک سے کنٹرول شدہ ڈرونز نے سرحدی تنصیبات کو نشانہ بنایا

کویتی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق آج جمعہ کے روز عراق سے آنے والے دو ڈرون نے ملک کے شمال میں واقع دو سرحدی مراکز کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں مادی نقصان ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

العربیہ کے مطابق کویتی وزارت دفاع کے ترجمان عبدالعزیز العطوان نے کہا ہے کہ آج صبح کویت کے شمالی زمینی سرحدی مراکز کے دو مقامات کو ایک جارحانہ اور مجرمانہ حملے میں نشانہ بنایا گیا، جس میں فائبر آپٹک تار کے ذریعے کنٹرول کیے جانے والے دو بارود سے بھرے ڈرون استعمال کیے گئے، جو عراق سے آئے تھے۔

کویتی وزارت دفاع نے مزید تصدیق کی کہ متعلقہ اداروں نے واقعے سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر ضروری اقدامات شروع کر دیے ہیں۔