اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

عسیر میں 180 کلو قات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

عسیر ریجن میں سرحدی سیکیورٹی فورس نے ایتھوپیائی تارک وطن کو گرفتار کر لیا ہے جو 180 کلوگرام نشہ آور پودہ قات اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سرحدی سیکورٹی فورس نے کہا ہے کہ گرفتار شخص سرحد عبور کرکے غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہوا تھا۔

مزید پڑھیں

سرحدی سیکیورٹی فورس نے بتایا ہے کہ گرفتار شخص کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے
اسے ضبط شدہ منشیات سمیت متعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا جائے گا۔

سیکیورٹی ادارے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ یا اس کی ترسیل و فروخت سے متعلق کسی بھی مشتبہ

 سرگرمی کے بارے میں دستیاب معلومات کی فوری اطلاع دیں۔
سرحدی سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ سرحدی علاقوں کے رہائشی کسی بھی اجنبی شخص کو مشکوک حالت میں دیکھیں تو اس اطلاع کر دیں۔
ادارے نے اس بات پر زور دیا کہ تمام اطلاعات کو مکمل رازداری کے ساتھ نمٹا جائے گا اور اطلاع دینے والے پر کسی قسم کی ذمہ داری عائد نہیں کی جائے گی۔