اہم خبریں
5 May, 2026
--:--:--

ولی عہد سے سوئٹزرلینڈ کے صدر کی ملاقات

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: واس)

ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود سے سوئٹزرلینڈ کے صدر گی بارمیلان نے ملاقات کی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق جدہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران سعودی عرب اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور اسے مزید فروغ دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے علاوہ باہمی دلچسپی کے متعدد امور، علاقائی و عالمی سطح پر ہونے والی تازہ پیش رفت اور ان سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر بھی گفتگو ہوئی۔