اہم خبریں
20 March, 2026
--:--:--

دوہری شہریت اور جعل سازی پر کویتی شہریت منسوخ کرنے کا اعلان

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

کویتی شہریت سے متعلق اعلیٰ کمیٹی نے وزیرِ اعظم اور وزیرِ داخلہ شیخ فہد الیوسف کی صدارت میں اجلاس منعقد کیا ہے۔

کمیٹی نے کویتی خبر رساں ایجنسی ’کونا‘ کو جاری بیان میں بتایا ہے کہ اس نے متعدد کیسز میں کویتی شہریت واپس لینے اور منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جنہیں کابینہ کے سامنے پیش کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں

کمیٹی نے کہا ہے کہ ان کیسز میں دوہری شہریت کے باعث کویتی شہریت کا خاتمہ، شہریت کے سرٹیفکیٹ کی منسوخی (دھوکہ دہی اور جھوٹے بیانات کی بنیاد پر)، جعل سازی کے ذریعے حاصل کی گئی شہریت کی منسوخی، اور ملک کے اعلیٰ قومی مفاد کے تحت کویتی شہریت واپس لینے کے فیصلے شامل ہیں۔

کمیٹی نے کہا ہے کہ ان تمام افراد کی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا

ہے جنہوں نے تاریخ کے کسی بھی دور میں کویت کی شہریت حاصل کی ہے۔
جھوٹ، دھوکہ دہی اور جعلسازی کے ذریعہ حاصل ہونے والی شہریت کی منسوخی میں کسی قسم کا لچک نہیں ہوگا
۔