اہم خبریں
5 May, 2026
--:--:--

پرنٹنگ پیپر کی کھیپ میں نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
پرنٹنگ پیپر کی کھیپ میں منشیات
27 لاکھ گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی (ویڈیو ایکس)

محکمہ انسدادِ منشیات نے دمام کے کنگ عبدالعزيز بندرگاہ میں پرنٹنگ پیپر کی کھیپ میں چھپائے گئے 27 لاکھ امفیٹامین گولیوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ 

یہ کارروائی زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی کے ساتھ ہم آہنگی سے انجام دی گئی جبکہ ریاض، مشرقی علاقے اور الجوف میں وصول کنندگان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن میں دو مقیم غیر ملکی اور 3 سعودی شہری شامل ہیں۔

6546454
فوٹو: ایکس

یہ اقدام وزارتِ داخلہ کی منشیات کے خلاف کارروائیوں اور ان کی اسمگلنگ و ترسیل کی سرگرمیوں کی نگرانی کے سلسلے میں جاری کوششوں کا حصہ ہے، جو مملکت کے امن اور نوجوانوں کو نشانہ بناتی ہیں۔

564654654
فوٹو: ایکس

سیکیورٹی اداروں نے شہریوں اور مقیم افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کی اسمگلنگ یا فروخت سے متعلق کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع دیں۔ 

تمام اطلاعات کو مکمل رازداری کے ساتھ نمٹایا جائے گا اور اطلاع دینے والے پر کسی قسم کی ذمہ داری عائد نہیں ہوگی۔