اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

کسٹمز نے ایک ہفتے میں 965 ممنوعہ اشیاء ضبط کر لیں

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

سعودی محکمہ کسٹم نے ایک ہفتے کے دوران ممنوعہ اشیاء کی 965 ضبطگیوں کا اندراج کیا ہے۔ 

یہ کارروائیاں زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی ’زاتکا‘ کی جانب سے سیکیورٹی اقدامات کو مضبوط بنانے اور معاشرے کو ہر قسم کی ممنوعہ اشیا سے محفوظ رکھنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں

محکمہ کسٹم نے کہا ہے کہ ضبط کی جانے والی اشیا میں منشیات کی 114 اقسام شامل تھیں جن میں چرس، کوکین، ہیروئن، شبو، کیپٹاگون گولیاں اور دیگر منشیات شامل ہیں۔

محکمہ کسٹم نے اس کے علاوہ 437 اقسام کی دیگر ممنوعہ اشیاء بھی ضبط کی ہیں۔
اسی طرح کسٹم چیک پوسٹ نے تمباکو اور اس کی مصنوعات

اسی طرح کسٹم چیک پوسٹ نے تمباکو اور اس کی مصنوعات کی 1950 کھیپوں کی اسمگلنگ ناکام بنائی ہے جبکہ نقد رقوم کی 10 اقسام اور اسلحہ و اس سے متعلق سامان کی 3 اقسام بھی ضبط کی گئی ہیں۔

WhatsApp Image 2026 01 24 at 3.47.57 PM

زاتکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ سعودی کی در آمدات و بر آمدات پر کسٹمز نگرانی کو مزید سخت بنائے رکھے گا تاکہ معاشرے کے امن و سلامتی کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اور اس مقصد کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل تعاون اور رابطہ جاری رکھا جائے گا۔