اہم خبریں
21 April, 2026
--:--:--

جے ڈی وینس کا دورہ اسلام آباد معطل، کل مذاکرات نہیں ہوں گے

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ایران جنگ کیلئے تیار
ایرانی ردعمل نہ ہونے کی صورت میں سفارتی عمل عملاً رکا ہوا ہے (فوٹو: الجزیرہ)

ایک امریکی اہلکار کے مطابق نائب صدر جے ڈی وینس کے اسلام آباد کے دورے کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ 

یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب تہران نے مذاکرات کے حوالے سے اپنے مؤقف کی تصدیق نہیں کی۔ 

یہ بات ایک باخبر امریکی اہلکار نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو بتائی ہے۔

مزید پڑھیں

اہلکار نے کہا کہ ایرانی ردعمل نہ ہونے کی صورت میں سفارتی عمل عملاً رکا ہوا ہے، تاہم یہ دورہ منسوخ نہیں کیا گیا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایرانی مذاکرات کار ایسا جواب دیتے ہیں جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قابلِ قبول سمجھیں، تو یہ دورہ کسی بھی وقت دوبارہ شروع کیا جا سکتا ہے۔ 

امریکی حکام اس بات کا واضح اشارہ بھی چاہتے ہیں کہ ایرانی مذاکرات

 کاروں کو کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے مکمل اختیار دیا گیا ہے۔

دوسری طرف ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایران جنگ کے دوبارہ آغاز کے امکان کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور آئندہ مرحلے کے لیے اس کے پاس نئے آپشنز موجود ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق ایران نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران جنگ کے دوبارہ شروع ہونے کے خدشے کو مدنظر رکھتے ہوئے عسکری تیاریاں مکمل کر لیں اور نئے اہداف بھی طے کر لیے ہیں۔

ادھر تہران کی تازہ ترین سرکاری پوزیشن میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پیر کے روز کہا کہ اس وقت واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور کے انعقاد کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان دو ہفتوں پر مشتمل جنگ بندی کل بدھ کو ختم ہو رہی ہے، جو 8 اپریل کو نافذ کی گئی تھی۔