اہم خبریں
21 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

سعودی قیادت کی طرف سے عراقی صدر کو مبارکباد

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: سبق)

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے عراق کے صدر نزار محمد سعید امیدی کو اُن کے انتخاب اور حلف برداری پر مبارکباد پیش کی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے عراقی صدر کو تہنیتی مکتوب روانہ کئے ہیں۔

سعودی قیادت نے عراقی صدر کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں آپ کے صدرِ جمہوریہ عراق منتخب ہونے اور حلف اٹھانے پر خوشی ہوئی ہے۔ 

ہم آپ کو دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کرتے ہیں۔ 

ہم آپ کے ساتھ مل کر اپنے دونوں ممالک اور عوام کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تمام شعبوں میں فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔ 

ہم آپ کی کامیابی اور رہنمائی کے لیے دعاگو ہیں اور برادر عراقی عوام کے لیے مزید ترقی اور خوشحالی کی تمنا کرتے ہیں۔