اہم خبریں
21 April, 2026
--:--:--

ولی عہد سے عبد الفتاح البرہان کی ملاقات

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ولی عہد سے عبد الفتاح البرہان کی ملاقات
سوڈان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا (فوٹو: واس)

ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود سے  جمہوریہ سوڈان کی خودمختار کونسل کے عبوری سربراہ عبد الفتاح البرہان اور ہمراہ وفد نے ملاقات کی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق جدہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران سوڈان کی موجودہ صورتحال اور اس کے اثرات پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور اس حوالے سے جاری کوششوں کا جائزہ لیتے ہوئے سوڈان کے امن و استحکام کو یقینی بنانے، اس کی خودمختاری کے تحفظ اور اس کی سرزمین کی وحدت و سالمیت برقرار رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔