اہم خبریں
21 April, 2026
--:--:--

آج اتوار کو یکم ذو القعدہ ہے: سپریم کورٹ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

سعودی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ آج اتوار یکم ذی القعدہ 1447 ہے، کیونکہ گزشتہ جمعہ کی شام چاند نظر نہیں آیا تھا، لہٰذا کل ہفتہ کو ماہِ شوال کے 30 دن مکمل کئے گئے ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سپریم کورٹ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ رویتِ ہلال کمیٹی نے جمعہ 29 شوال 1447 ہجری بمطابق 17 اپریل 2026ء کی شام ذی القعدہ کا چاند دیکھنے سے متعلق عدالتوں کی موصولہ رپورٹس کا جائزہ لیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ متعلقہ معلومات کا جائزہ لینے کے بعد مذکورہ شام ذو القعدہ کا چاند نظر آنے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

لہٰذا فیصلہ کیا گیا کہ ہفتہ کو ماہِ شوال کے 30 دن مکمل کئے جائیں، اور آج اتوار 19 اپریل 2026ء یکم ذی القعدہ 1447 ہجری قرار پایا ہے۔