اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--

کسٹمز نے جدہ بندرگاہ پر کوکین اسمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنادی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
جدہ کوکین اسمگلنگ ناکام اور کسٹمز برآمدگی کارروائی
(فوٹو: انٹرنیٹ)

کسٹمز اتھارٹی نے جدہ اسلامک پورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔

مزید پڑھیں

العر بیہ کے مطابق حکام نے کارروائی کے دوران ایک تجارتی کنٹینر سے مجموعی طور پر 29.1 کلو گرام اعلیٰ معیار کی کوکین برآمد کر لی ہے۔

کسٹمز کے مطابق یہ منشیات مملکت میں درآمد کیے گئے ایک کنٹینر کے ایئر کنڈیشننگ یونٹ میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی۔

حکام نے جدید سیکیورٹی ٹیکنالوجی اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے تلاشی کے دوران اے سی کے اندر چھپائی گئی منشیات کا سراغ لگایا۔

زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ وہ تمام سرحدی گزرگاہوں پر درآمدات اور برآمدات کی سخت نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے۔

اسمگلروں کے خلاف یہ کارروائیاں معاشرے کے تحفظ اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی حکمت عملی کا ایک اہم حصہ ہیں۔

حکام نے مزید بتایا کہ منشیات کی روک تھام کے لیے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کے ساتھ قریبی تعاون کیا جا رہا ہے۔ 

سعودی حکومت ملک میں منشیات جیسی لعنت کو پھیلنے سے روکنے کے لیے تمام دستیاب وسائل اور جدید ترین ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کر رہی ہے۔