پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف ترکیہ پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ہے۔
انطالیہ ایئرپورٹ پر گورنر ہلوسی شاہین نے وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا خیرمقدم کیا، جبکہ پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید سمیت اعلیٰ سفارتی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف کل پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دورہءِ ترکیہ
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) April 16, 2026
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے دورہءِ ترکیہ پر انطالیہ پہنچ گئے۔
انطالیہ کے گورنر ہلوسی شاہین (Hulusi Şahin) نے ہوائی اڈے پر وزیرِ اعظم و پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا. اس موقع پر پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید اور اعلی… pic.twitter.com/hg1qDJO8BL
وہ فورم کے ’لیڈرز پینل‘ میں شرکت کرتے ہوئے عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔
دورے کے دوران وزیر اعظم کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان اور دیگر عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
وزیر اعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی موجود ہے، جس میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور وزیر اعظم کے ترجمان برائے بین الاقوامی میڈیا مشرف زیدی شامل ہیں۔
قبل ازیں انہوں نے سعودی عرب اور قطر کا بھی دورہ کیا ہے۔