اہم خبریں
20 March, 2026
--:--:--

شہزادہ فیصل بن فرحان کی اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر سے ملاقات

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل برائے انسانی امور اور ہنگامی امداد کے رابطہ کار ٹام فلیچر سے ملاقات کی ہے۔ 

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ملاقات سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈاووس میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم 2026 کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں

ملاقات کے دوران سعودی عرب اور اقوامِ متحدہ کے درمیان انسانی شعبے میں مشترکہ تعاون کے پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا، نیز ہنگامی حالات میں امدادی کوششوں کو فروغ دینے اور مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سوئس کنفیڈریشن اور امارت لیختن اسٹائن میں سعودی عرب کے سفیر عبدالرحمن الداود اور وزیر کے مشیر محمد الیحییٰ

 بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ عالمی اقتصادی فورم بین الاقوامی ادارہ ہے جو ہر سال سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈاووس میں سالانہ اجلاس منعقد کرتا ہے۔ 

فورم میں دنیا بھر کے سیاسی رہنما، وزرائے خارجہ و خزانہ، کاروباری شخصیات، ماہرینِ معیشت، اقوامِ متحدہ کے نمائندے اور سول سوسائٹی کے قائدین شریک ہوتے ہیں۔