اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

مشہور ٹک ٹاکر خابی لام کی طلاق، اثاثوں سے متعلق حیران کن انکشافات

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ٹک ٹاک اسٹار خابی لام کی طلاق اور ان کی اہلیہ کے حوالے سے وائرل ہونے والی خبروں کی تصویر
(فوٹو انٹرنیٹ)

مشہور ٹک ٹاک اسٹار خابی لام اپنی ازدواجی زندگی کے خاتمے کی خبروں کے بعد سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں۔

مزید پڑھیں

اطلاعات کے مطابق ان کی اہلیہ ڈینش-جنوبی افریقی ماڈل وینڈی جویل سے تقریباً ڈھائی برس بعد علیحدگی ہو گئی ہے۔ یہ جوڑا نومبر 2023 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا تھا۔

اثاثوں کی منتقلی اور قانون

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خابی لام کی دولت ان کے والد کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ 

اس صورتحال نے مراکشی فٹ بالر اشرف حکیمی کے کیس کی یاد تازہ کر دی ہے، تاہم ابھی تک ان خبروں کی سرکاری یا قانونی دستاویزات سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

اہلیہ کی مالی حیثیت

کہا جا رہا ہے کہ خابی لام کی اہلیہ وینڈی جویل خود بھی ایک امیر شخصیت ہیں جن کی مجموعی مالیت تقریباً 10 ملین ڈالر ہے۔

حاللیہ عدالتی فیصلے کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہیں اپنی ذاتی دولت کا ایک حصہ تقسیم کرنے جیسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ٹک ٹاک اسٹار خابی لام کی طلاق اور ان کی اہلیہ کے حوالے سے وائرل ہونے والی خبروں کی تصویر
(فوٹو انٹرنیٹ)

خابی لام کی خاموشی

اس پورے معاملے پر خابی لام نے اب تک مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی یہ تمام اطلاعات فی الحال غیر مصدقہ ہیں اور ان کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے، جس سے قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہے۔

عام ورکر سے عالمی اسٹار تک

خابی لام کا سفر مارچ 2020 میں شمالی اٹلی کی ایک فیکٹری سے شروع ہوا تھا، جہاں سے انہیں کورونا وبا کے دوران نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔

اس باہمت نوجوان نے ٹک ٹاک پر اپنے مزاحیہ خاموش انداز سے 161 ملین فالوورز کا سنگ میل عبور کیا۔

شہریت اور شناخت

خابی لام بچپن ہی میں اٹلی منتقل ہو گئے تھے، مگر طویل قانونی اور بیوروکریٹک رکاوٹوں کے بعد انہیں جون 2022 میں اطالوی شہریت ملی۔

ان کا منفرد ’سائلنٹ کامیڈی‘ انداز زبان کی رکاوٹوں سے بالا اور دنیا بھر کے ناظرین میں یکساں مقبول ہوا۔

خابی لام کی ممکنہ علیحدگی نے ایک بار پھر مشہور شخصیات کے اثاثوں سے متعلق قانونی معاملات پر بحث چھیڑ دی ہے۔ 

اگرچہ یہ معاملہ فی الحال افواہوں کے گرد گھوم رہا ہے، لیکن یہ اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ ڈیجیٹل دنیا کے ستاروں کی نجی زندگی بھی عالمی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہے۔