اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

سعودی عرب کی کویت میں اہم تنصیبات پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
کویت پر ایرانی حملے کے بعد سعودی وزارت خارجہ کا مذمتی بیان اور اظہار یکجہتی
سعودی وزارت خارجہ

مملکت نے کویت کی اہم تنصیبات پر ہونے والے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور ان کارروائیوں کا ذمہ دار ایران اور اس کے آلہ کاروں کو قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں

ریاض حکومت نے ان حملوں کو کویت کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ مذموم کارروائیاں نہ صرف کویت کی سالمیت پر حملہ ہیں بلکہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی بھی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ 

حکام کے مطابق ان واقعات سے خطے میں امن و استحکام کی بحالی کی 

عالمی کوششیں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔

مملکت نے ایران اور اس کے حمایت یافتہ گروہوں پر زور دیا ہے کہ وہ عرب اور اسلامی ممالک کے خلاف اپنی تمام تر جارحانہ کارروائیاں فوری طور پر بند کریں۔ 

ریاض حکومت نے مطالبہ کیا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2817 برائے سال 2026 پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

اپنے بیان میں سعودی عرب نے کویت کی قیادت، حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔ 

سعودی حکام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کویت کی جانب سے اپنی خودمختاری، قومی سلامتی اور داخلی استحکام کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے ہر اقدام کی بھرپور حمایت کی جائے گی۔