وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ایرانی وفد نے ملاقات کی ہے۔
ایرانی وفد کی قیادت پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کی، جبکہ ان کے ہمراہ وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی موجود تھے۔
Islamabad April 11 ,2026.
— Prime Minister's Office (@PakPMO) April 11, 2026
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif held a meeting with the Iranian delegation at the Islamabad Talks today.
The Iranian side was led by the Honorable Speaker of the Iranian Consultative Assembly, Mr. Mohammad Bagher Ghalibaf, assisted by Foreign… pic.twitter.com/xUSCq9sGpS
وزیر اعظم نے ایران کی مذاکرات میں شرکت کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے لیے بامعنی پیش رفت میں مدد دینے کے لیے ایک مخلص ثالث کا کردار جاری رکھے گا۔
پاکستانی جانب سے اس ملاقات میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی بھی شریک تھے۔