اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--

شہباز شریف سے امریکی وفد کی ملاقات

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: ایکس

اسلام آباد میں جاری مذاکرات کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات کی ہے۔

امریکی نائب صدر کے ہمراہ خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی موجود تھے، جبکہ پاکستانی وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ سینیٹر سید محسن رضا نقوی شریک تھے۔

وزیراعظم نے دونوں وفود کے تعمیری انداز میں مذاکرات میں شرکت کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ بات چیت خطے میں پائیدار امن کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات کو آگے بڑھانے اور خطے میں دیرپا امن کے حصول کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔