اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

دفاعی معاہدے کے تحت پاکستانی فضائی دستہ سعودی عرب پہنچ گیا

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

سعودی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایک فوجی دستہ کنگ عبدالعزیز ایئر بیس (مشرقی سیکٹر) پہنچ گیا ہے۔ 

یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ مشترکہ اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کے نفاذ کے تحت کیا گیا ہے۔

سعوی پریس ایجنسی کے مطابق پاکستانی فورس میں لڑاکا طیاروں کے علاوہ فضائی معاونت کے طیارے شامل ہے جو پاکستان ایئر فورس سے تعلق رکھتے ہیں۔ 

اس اقدام کا مقصد مشترکہ فوجی تعاون کو مضبوط بنانا اور سعودی عرب اور پاکستان کی مسلح افواج کے درمیان عملی تیاری (آپریشنل ریڈینس) کو مزید بہتر بنانا ہے۔

یہ عسکری پیش رفت دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کی گہرائی کو ظاہر کرتی ہے اور خطے اور عالمی سطح پر امن و استحکام کی کوششوں میں تعاون کو مزید تقویت دینے کا باعث بنے گی۔