اسلامی جمہوریہ ایران کا اعلیٰ سطحی وفد اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گیا ہے۔
وفد کی قیادت ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کر رہے ہیں، جبکہ ان کے ہمراہ وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی شامل ہیں۔
اسلام آباد پہنچنے پر ان کا استقبال نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کیا۔
Arrival of the delegation of the Islamic Republic of Iran for Islamabad Talks pic.twitter.com/aJYU9cx5t2
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) April 10, 2026
استقبال کرنے والوں میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی بھی شامل تھے۔
پاکستانی وزارت خارجہ نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے اس موقع پر امید ظاہر کی کہ فریقین تعمیری انداز میں مذاکرات کو آگے بڑھائیں گے، جبکہ پاکستان نے ایک بار پھر تنازع کے پائیدار اور دیرپا حل کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
دوسری طرف امریکی نائب صدر مذاکرات میں شرکت کے لیے اسلام آباد روانہ ہوچکے ہیں۔
نائب صدر کی قیادت میں امریکی وفد کی اسلام آباد آمد صبح ہفتے کو متوقع ہے۔