اسپین کے جنوبی علاقے میں محققین نے ایک انتہائی چھوٹی اور نایاب مکڑی کی نئی قسم دریافت کر لی ہے۔
مزید پڑھیں
اس مکڑی کو کرپٹوڈراسس مائیکلی کا نام دیا گیا ہے اور اس ننھی جاندار کو پہلی بار ہائی ریزولیوشن کیمروں اور میکرو لینز کی مدد سے ویڈیو میں محفوظ کیا گیا ہے۔
یہ مکڑی اپنی انتہائی چھوٹی جسامت اور محتاط فطرت کے باعث قدرتی ماحول میں نظر آنا تقریباً ناممکن تھا، جس کی وجہ سے ماضی میں اس کا مطالعہ کرنا بھی مشکل کام رہا ہے۔
اس نایاب و ناور ننھی مکڑی کا وزن محض چند ملی گرام ہے جو اسے ایک مائیکرو اسکوپک جاندار ثابت کرتا ہے۔
سائنسدانوں نے اس مکڑی کی نقل و حرکت، شکار کرنے کے انداز اور اس کے رہائشی ماحول کا براہ راست مشاہدہ کیا ہے۔
یہ پہلی بار ہے کہ کرپٹوڈراسس مائیکلی نامی اس مکڑی کو اس کے قدرتی مسکن میں متحرک حالت میں دیکھا گیا ہے جو تحقیق میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
A new species of spider has been captured on video for the first time. Researchers in southern Spain are racing to learn more about the tiny Cryptodrassus michaeli arachnid and the ecosystem it inhabits. pic.twitter.com/9dxv9PMDcE
— The Associated Press (@AP) April 9, 2026
ماہرین نے واضح کیا ہے کہ یہ مکڑی انسانوں کے لیے کسی بھی قسم کا خطرہ نہیں رکھتی۔
یہ اپنے زہر کا استعمال صرف چھوٹے کیڑوں کا شکار کرنے کے لیے کرتی ہے، جس طرح دیگر چھوٹی مکڑیاں کرتی ہیں اور یہ انسانوں کو کسی بھی طرح نقصان نہیں پہنچاتی۔
واضح رہے کہ یہ منفرد دریافت جنوبی اسپین کے حیاتیاتی تنوع سے مالا مال خطے میں ہوئی ہے، جہاں اسے پتوں کے ڈھیر اور چٹانوں کے نیچے پایا گیا ہے۔
یہ مقامات ایسی نایاب و چھوٹی مخلوقات کا مسکن ہوتے ہیں جن تک عام انسانی رسائی ممکن نہیں ہو پاتی۔
اگرچہ یہ جسامت میں بہت چھوٹی ہے، لیکن سائنسی اعتبار سے اس کی دریافت انتہائی اہم سمجھی جا رہی ہے۔
یہ یورپ میں موجود چھپے ہوئے حیاتیاتی تنوع کی شاہد اور اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ خطے میں اب بھی کئی ایسی انواع موجود ہیں جو تاحال تک ریکارڈ پر نہیں۔
سائنسدان اس دریافت پر انتہائی پرجوش ہیں کیونکہ یہ ننھے جانداروں کے ماحولیاتی نظام کو سمجھنے کے لیے نئے دروازے کھولتی ہے۔
یہ تحقیق ان مخلوقات کے طرزِ زندگی اور عادات کا مطالعہ کرنے میں مددگار ثابت ہوگی جو اب تک سائنس کی نظروں سے اوجھل تھیں۔