بحرین کے محکمہ سول ایوی ایشن نے ملک کے فضائی حدود دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ اقدام اس عارضی بندش کے بعد کیا گیا جو علاقے میں پیش آنے والی تازہ ترین صورتحال کے پیش نظر احتیاطی طور پر اختیار کی گئی تھی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بحرینی سول ایوی ایشن نے کہا ہے کہ وہ فضائی نقل و حرکت کو اعلیٰ ترین حفاظتی اور سکیورٹی معیار کے مطابق یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتے ہوئے ہوائی جہازوں اور مسافروں کی حفاظت کو برقرار رکھا جائے گا۔