اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

لبنان پر اسرائیلی حملہ، کیا ایران آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرے گا؟

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کے ردعمل میں آبنائے ہرمز میں جہازوں کی نقل و حمل روکنے کی دھمکی دی ہے۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت کا جواب دینے کے لیے یہ اقدام ناگزیر ہو چکا ہے۔

ایکس پر اپنے بیان میں ابراہیم رضائی نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کو وحشیانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک سخت اور فیصلہ کن ضرب لگانا ضروری ہے تاکہ اسرائیل کو جارحیت سے روکا جا سکے۔

ایرانی عہدیدار نے زور دیا کہ لبنان کو کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑا 

جا سکتا کیونکہ لبنانی عوام نے ایران کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ لبنان کے ساتھ کھڑے ہونے کا عملی ثبوت دیا جائے۔

ابراہیم رضائی نے جنگ بندی کے حوالے سے دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی یا تو تمام محاذوں پر ہونی چاہیے یا پھر کسی بھی محاذ پر نہیں۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی ایک محاذ پر جنگ بندی قبول نہیں کی جائے گی اور ردعمل کا سلسلہ جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ آج ہی ایران نے جمعرات یا جمعہ تک آبنائے ہرمز کو جزوی طور پر کھولنے کا عندیہ  بھی دیا ہے۔ 

رائٹرز کے مطابق ایک ایرانی عہدیدار نے بتایا ہے کہ یہ پیش رفت جنگ بندی کے فریم ورک معاہدے کے بعد ممکن ہوگی، جس کے تحت بحری جہازوں کے عملے کو ایرانی فوج سے رابطہ کرنا ہوگا۔

یہ فیصلہ امریکا کے ساتھ پاکستان میں ہونے والے مذاکرات سے قبل سامنے آیا ہے۔ 

ابتدائی مرحلے میں جہاز رانی محدود پیمانے پر بحال کی جائے گی، جس کے لیے تمام جہازوں کے عملے کو گزرنے سے قبل ایرانی فوج کے ساتھ مکمل رابطہ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔