اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

ایران کا امریکا کے ساتھ مذاکرات سے قبل آبنائے ہرمز کھولنے کا عندیہ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: سبق)

ایران نے جمعرات یا جمعہ تک آبنائے ہرمز کو جزوی طور پر کھولنے کا عندیہ دیا ہے۔

مزید پڑھیں

رائٹرز کے مطابق ایک ایرانی عہدیدار نے بتایا ہے کہ یہ پیش رفت جنگ بندی کے فریم ورک معاہدے کے بعد ممکن ہوگی، جس کے تحت بحری جہازوں کے عملے کو ایرانی فوج سے رابطہ کرنا ہوگا۔

یہ فیصلہ امریکا کے ساتھ پاکستان میں ہونے والے مذاکرات سے قبل سامنے آیا ہے۔

ابتدائی مرحلے میں جہاز رانی محدود پیمانے پر بحال کی جائے گی، جس 

کے لیے تمام جہازوں کے عملے کو گزرنے سے قبل ایرانی فوج کے ساتھ مکمل رابطہ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج صبح ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو فوری اور مکمل کھولنے پر آمادگی کا اعلان کیا تھا۔

بعد ازاں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اس بات کی تصدیق کی کہ ایران فنی پابندیوں اور عسکری رابطہ کاری کی شرط پر آبنائے کو دو ہفتوں کے لیے کھولے گا۔

اسی تسلسل میں صدر ٹرمپ نے ایران پر فضائی حملے دو ہفتوں کے لیے معطل کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے اور اسے دوطرفہ جنگ بندی قرار دیا ہے۔ 

اُدھر اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے بھی ٹرمپ کے اس فیصلے کی حمایت کا باضابطہ اعلان کیا ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا ہے کہ اس جنگ بندی کا اطلاق لبنان پر نہیں ہوگا۔

دوسری جانب ایران کی قومی سلامتی کونسل نے تصدیق کی ہے کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کا عمل جمعہ 10 اپریل کو پاکستان میں شروع ہوگا۔ 

مبصرین کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے یہ مذاکرات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں جس پر دنیا بھر کی نظریں مرکوز ہیں۔