براہ راست نشریات

سعودی عرب: پاکستانی کوششوں کی تعریف اور جنگ بندی کا خیر مقدم

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا کہ امریکہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ 

وزارت خارجہ نے اس موقع پر پاکستان کے وزیر اعظم اور پاک فوج کے سربراہ عاصم منیر کی اس معاہدے تک پہنچنے میں کی گئی کارگر کوششوں کو سراہا ہے۔

مزید پڑھیں

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے اس بات پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے تاکہ ایک دائمی معاہدے کے ذریعے امن و استحکام قائم ہو اور وہ تمام مسائل حل ہوں جنہوں نے دہائیوں سے خطے میں سلامتی و استحکام کو متاثر کیا ہے۔

اسی کے ساتھ سعودی عرب نے آبنائے ہرمز کو بحری جہاز رانی کے لیے کھلا رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا، جیسا کہ 1982 کی اقوام متحدہ

 کے سمندری قانون کے معاہدے میں مقرر ہے اور کسی بھی قسم کی پابندی کی مخالفت کی۔

سعودی عرب نے امید ظاہر کی کہ یہ جنگ بندی خطے میں جامع اور دیرپا امن قائم کرنے کا موقع فراہم کرے گی، علاقائی سلامتی کو مضبوط کرے گی، اور خطے کے ممالک کی خودمختاری، امن اور استحکام کے خلاف کسی بھی جارحیت یا پالیسی کو روکے گی۔