اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

مصر میں بچوں کی ڈیجیٹل حفاظت کے لیے خصوصی موبائل سم متعارف

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

مصر میں بچوں کو ڈیجیٹل دنیا کے خطرات سے محفوظ رکھنے اور انٹرنیٹ کے استعمال کو منظم کرنے کے لیے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھارٹی نے خصوصی ’چائلڈ سم‘ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں

العربیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد بچوں کو غیر مناسب مواد اور غیر محفوظ سرگرمیوں سے بچانا ہے۔

قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے مواصلات و ٹیکنالوجی کے سربراہ احمد بدوی کے مطابق یہ نئی سم زیادہ سے زیادہ 2 ماہ کے اندر مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔

اس سم کے ذریعے والدین اپنے بچوں کے انٹرنیٹ استعمال پر مکمل 

کنٹرول حاصل کر سکیں گے اور نگرانی کر سکیں گے۔

اس نئی ٹیکنالوجی میں ایک خفیہ کوڈ شامل ہوگا جس کے ذریعے والدین مخصوص ایپس تک رسائی کو محدود اور روزانہ کے استعمال کے اوقات کا تعین کر سکیں گے۔ 

54645545
(فوٹو: انٹرنیٹ)

فی الحال ٹیلی کام کمپنیاں سم کی تکنیکی جانچ کر رہی ہیں تاکہ اسے معیارات کے مطابق یقینی بنایا جا سکے۔

حکومت اس بات سے آگاہ ہے کہ بچے وائی فائی کے ذریعے پابندیوں کو عبور کر سکتے ہیں، لہذا وزارت مواصلات اس تکنیکی خامی کو دور کرنے کے لیے حل تلاش کر رہی ہے۔ 

ماہرین کے مطابق یہ اقدام بچوں کی ڈیجیٹل حفاظت کو یقینی بنانے کی ایک بڑی کوشش کا حصہ ہے۔

مقامی ماہر ڈاکٹر سحر السنباطی نے اس پیش رفت کو انتہائی اہم اور بروقت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قدم ریاستی اداروں کی جانب سے ڈیجیٹل چیلنجز اور بچوں کو درپیش منفی اثرات کے تدارک کے لیے سنجیدگی کا عکاس ہے۔

یہ فیصلہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی جانب سے پولیس ڈے کی تقریب میں دی گئی ان ہدایات کے بعد کیا گیا ہے جن میں انہوں نے بچوں کے ذہنوں کو ڈیجیٹل انتشار سے بچانے کو قومی سلامتی کا معاملہ قرار دیا تھا۔ 

whatsapp for children 2
(فوٹو: انٹرنیٹ)

بعد ازاں پارلیمنٹ نے اس قانون سازی کو اولین ترجیح دی اور اہم فیصلے کیے۔

پارلیمنٹ نے مواصلات کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے خلاف سخت سزائیں تجویز کرے جو عمر کی تصدیق کے معیارات کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔ 

اس کے علاوہ وزارت مواصلات نے بچوں کے تحفظ کے لیے 5 نکاتی حکمت عملی بھی تیار کر رکھی ہے۔

اس پالیسی میں خطرناک ویب سائٹس اور گیمز تک رسائی سے قبل عمر کی تصدیق، نقصان دہ گیمز پر پابندی اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز کو ڈیفالٹ سیکیورٹی سیٹنگز فعال کرنے کا پابند بنانا شامل ہے تاکہ بچوں کو انتہا پسندانہ مواد سے دور رکھا جا سکے۔