سعودی سکیورٹی فورسز خلیجی ممالک کے درمیان چوتھی مشترکہ سکیورٹی مشق ’خلیج عرب امن‘ میں حصہ لے رہی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مشترکہ مشق کی میزبانی قطر کر رہا ہے۔
یہ اقدام جی سی سی ممالک کے درمیان سکیورٹی تعاون کو فروغ دینے اور مضبوط بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
سعودی عرب اس مشق میں وزارت داخلہ اور ریاستی سکیورٹی کے خصوصی سکیورٹی دستے کے ساتھ شریک ہے، جو سعودی سکیورٹی اداروں کی تیاری اور باہمی ہم آہنگی کی سطح کو ظاہر کرتا ہے۔
مشق کا مقصد داخلی سکیورٹی کے شعبوں کے درمیان ہم آہنگی، تجربات کے تبادلے اور اشتراک کو فروغ دینا اور مشترکہ سکیورٹی خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانا ہے۔