محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج جمعہ کو مکہ مکرمہ اور جدہ ملک کے گرم ترین شہر ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ اور جدہ میں درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
جبکہ رفحا ملک کا سرد ترین شہر ہے جہاں درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
محکمے نے کہا ہے کہ ینبع اور الوجه میں درجہ حرارت 31 گری ہے، جازان میں 29، مدینہ منورہ میں 25، الطائف میں 23، ابہا اور نجران میں 20 ڈگری ریکارڈ کی گئی ہے۔
ادھر ریاض، دمام اور الاحساء میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 ڈگری، الخرج میں 16، حائل اور بریدہ میں 15، المجمعة اور القريات میں 14 جبکہ عرعر میں 13 ڈگری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کم سے کم درجہ حرارت کچھ شہروں میں یوں ہے:
رفحا میں ایک، حفر الباطن میں دو ڈگری، حائل میں 3، تبوک، الباحہ اور نجران میں 9 ڈگری جبک مدینہ منورہ میں رات کو اور فجر کے وقت 12 ڈگری متوقع ہے۔