کویت کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ مسلح افواج نے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کویتی فضائی حدود میں داخل ہونے والے متعدد دشمنانہ اہداف کا پتہ لگایا اور ان سے نمٹا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کویتی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل سعود عبد العزیز العطوان نے وضاحت کی کہ فورسز نے 14 بیلسٹک میزائل، 2 کروز میزائل، اور 46 دشمن ڈرونز کو تباہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
انہوں نے بتایا کہ ان کارروائیوں کے دوران ملک کے شمالی علاقے میں رہائشی علاقوں میں دھماکہ خیز مواد کے ٹکڑے گرے، جس کے نتیجے میں کچھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں اور متعلقہ حکام نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔
انہوں نے کہا کہ فورسز کی بم ڈسپوزل ٹیم نے 22 دھماکہ خیز اشیاء کی اطلاعات پر کارروائی کی جبکہ فوج کی فائر فائٹنگ ٹیم نے 3 ہنگامی
اطلاعات پر ردعمل دیا، یہ سب معمول کے پروٹوکول کے مطابق انجام دیا گیا۔
کرنل العطوان نے اس بات کی تصدیق کی کہ مسلح افواج کے اہلکار اپنی قومی ذمہ داریاں عزم و ضبط کے ساتھ اعلیٰ سطح کی تیاری اور فیلڈ تجربے سے جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ ملک کی سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنایا جا سکے۔