سعودی وزارتِ ہیومن ریسورسز نے نجی شعبے میں معاون انتظامی پیشوں کی سعودائزیشن کے فیصلے کو اپ ڈیٹ کرنے کا اعلان کیا ہے جو 5 اپریل 2026 سے نافذ ہوگا۔
اس میں 69 نئے پیشے شامل کیے گئے ہیں، جن پر سو فیصد سعودائزیشن لاگو ہوگی۔
مزید پڑھیں
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے وضاحت کی کہ یہ اپ ڈیٹ سکریٹری، تحریر، ترجمہ، ڈیٹا انٹری اور انتظامی معاونت کے شعبوں میں مختلف عہدوں پر لاگو ہوگا اور یہ فیصلہ ان تمام اداروں پر لاگو ہوگا جہاں ایک یا اس سے زیادہ ملازمین شامل پیشوں میں کام کر رہے ہیں۔
وزارت نے بتایا کہ اس نے اپنی ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ شدہ رہنما کتاب شائع کی ہے۔
اس میں نئے پیشوں کی تفصیلات اور فیصلے کے نفاذ کے طریقے شامل ہیں۔
نجی شعبے کی تمام اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسے نافذ کریں تاکہ قانونی جرمانوں سے بچا جا سکے۔
وزارت نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اپ ڈیٹ نجی شعبے میں خصوصی پیشوں کی مقامی بھرتی کی کوششوں کو مکمل کرتا ہے اور ادارے وزارت ہیومن ریسورسز نظام کی جانب سے فراہم کردہ سپورٹ اور مراعات سے مستفید ہوں گے، جن میں بھرتی، تربیت، اہلیت سازی، نوکری کی فراہمی اور ملازمت میں استحکام کی معاونت شامل ہے، نیز مقامی بھرتی کی سپورٹ پروگرامز سے ترجیحی فائدہ بھی شامل ہے۔