اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

ارٹیمس 2: 53 سال بعد چاند کے گرد انسانی پرواز کی تیاریاں مکمل

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: سبق

امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے اعلان کیا ہے کہ ’ارٹمیس 2‘ مشن کا عملہ چاند کے گرد پرواز کے لیے ’اوریون‘ خلائی جہاز میں تیاریاں کر رہا ہے۔ 

اس سلسلے میں فنی آپریشنز اور آخری معائنے کیے جا رہے ہیں، یہ چاند کی جانب 53 سال بعد پہلی انسانی پرواز ہوگی۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق ایجنسی نے بتایا کہ عملے نے جہاز کے راستے کو درست کرنے کے لیے انتظامات کرلیئے ہیں تاکہ چاند کی جانب اس کا رخ درست طور پر طے ہو اور پرواز کا منصوبہ جیسا کہ طے ہوا ہے، اسی کے مطابق مکمل ہو۔

عملے نے خلائی سوٹ کے معائنے بھی کیے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ سوٹ پرواز کے مختلف مراحل کے لیے تیار ہے اور پرواز کے دوران

 مکمل تحفظ فراہم کر سکتا ہے۔ 

اس میں سوٹ پہننا، اس پر دباؤ ڈالنا اور رساؤ کے ٹیسٹ شامل تھے۔

ٹیسٹ میں ’اوریون‘ کے اندر بیٹھنے کی مشابہت، حرکات کا جائزہ اور پرواز کے دوران بنیادی کام انجام دینے کی صلاحیت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ناسا نے تصدیق کی کہ تمام حتمی سائنسی اہداف کی جانچ کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئی ہے، اور یہ سب چاند کے گرد پرواز کے براہِ راست تیاری کے ضمن میں ہوا ہے۔

یاد رہے کہ ’ارٹمیس 2‘ مشن ’ارٹمیس‘ پروگرام کا حصہ ہے، جس کے تحت ناسا مستقبل میں چاند کی سطح پر انسانی لینڈنگ کے لیے راستہ ہموار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔